تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ماں نے بیٹے کو بچانے کے لیے ’مین ہول‘ میں چھلانگ لگادی

برطانیہ میں ماں نے بیٹے کو بچانے کے لیے مین ہول میں چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو برطانیہ کے کینٹ کاؤنٹی میں اس وقت پیش آیا جب 23 سالہ ایمی ہلیتھ اپنے کمسن بیٹے تھیو پرائز کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھیں۔

واقعے کی ویڈیو پڑٖوسی کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے کمسن بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر چہل قدمی میں مصروف ہیں چند سیکنڈ بعد ہی بچہ ہاتھ چھڑا کا مین ہول کے ڈھکن کے قریب چلا گیا جیسے ہی اس نے اس پر قدم رکھا تو وہ اس 20 فٹ گہرے مین ہول میں جا گرا۔

جب ماں نے یہ سارا منظر دیکھا تو فوری مین ہول میں چھلانگ لگادی اور اپنے بیٹے کی زندگی بچالی۔

خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نہیں جانتی کہ میں کس طرح اسے بچانے میں کامیاب ہوئی بس اتنا جانتی ہوں کہ میرے بیٹے کی جان بچ گئی ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا خاتون نے کتنی جلدی ردعمل دیا ہے۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ میں آپ دونوں کے ٹھیک ہونے پر بہت خوش ہوں میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ آپ کو کیسا محسوس ہورہا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اہلخانہ سے معافی بھی مانگی ہے۔

جواب دیں

Back to top button