اسلام آباد میں ڈی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث ڈی چوک میدان جنگ بن گیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔
رپورٹس کے مطابق شیلنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ڈی چوک پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں، چند کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے
پولیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک سے متصل ناظم الدین روڈ اور فضل حق روڈ پر پھیل گئے، پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن کلثوم چوک سے خیبر پلازہ تک موجود ہیں