تازہ ترینتحریکخبریں

کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ یہ افواہیں اور غلط معلومات ہے کہ ڈیل ہوگئی ہے، حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخوں کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

اس سے قبل صوابی انٹر چینج پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ کیا آپ کنٹینرز کو ہٹانے کے لیے تیار ہیں؟، ساری رکاوٹیں پار کر کے اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے، ہم ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے، کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے نوکروں نے پاکستان میں کنٹینرز لگادیے ہیں، لوگوں کو مارچ میں شرکت سے روکا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، لوگوں کو گھروں سے گرفتار کیا جارہا ہے، خواتین کو تنگ کیا جارہا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ان کی لانگ مارچ کو نہیں روکا ہمیں عوام سے ڈر نہیں تھا، ہمیشہ پرامن احتجاج کیا، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے کہتا ہوں ہمیں کس قانون کے تحت حکومت روک رہی ہے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس ملک کو اکٹھا کر کے قوم بنا رہے ہیں، ہماری خواتین، بچوں اور ریٹائر فوجیوں سمیت سب نے نکلنا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں انہوں ںے تین لانگ مارچ اور دو دھرنے دیئے، ہم نے کبھی کسی کو پر امن احتجاج کرنے سے نہیں روکا، پوری قوم کو آج نکلنا ہے عمران خان کچھ لمحے میں نکلیں گے۔

دوسری جانب عمران خان کے خطاب کے لئے انبار انٹرچینج میں لگائے گئے شامیانے اور کرسیاں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر ہٹا دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button