تازہ ترینخبریںدنیا

حریت رہنما یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ، ساڑھے 3 بجے سنایا جائے گا

بھارتی عدالت نے حریت رہنمایاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، جو آج بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کی خصوصی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں سزا دینے کیلئے سماعت ہوئی ، اس موقع پر یاسین ملک کو سخت سیکورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بھارتی وقت کے مطابق محفوظ فیصلہ ساڑے تین بجے دوپہر کو سنایا جائے گا، بعد ازاں یاسین ملک کو بھارت کی خصوصی عدالت سے واپس جیل بھیج دیا گیا۔

یاد رہے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کے بعد انیس مئی کو یاسین ملک کو 2017میں درج کیے گئے ایک جھوٹے کیس میں مجرم قرار دیا تھا،یاسین ملک طویل عرصے سے نئی دہلی کی تہاڑجیل میں قید ہے۔

خیال رہے یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قرار دینے پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے ضلع بارہ مولہ میں 3کشمیری شہید کردئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button