تازہ ترینخبریںسیاسیات

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ پر پولیس کی شیلنگ، کارکنان رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے لگے

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور پرامن کارکنان پر شیلنگ کردی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جسے روکنے کیلئے حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں، لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے بتی چوک پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھیں، کارکنوں کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کارکنان رکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھنے لگے، اس دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button