تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے مریم نفیس کا خصوصی پیغام

اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کال پر سری نگر ہائی وے پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مریم نفیس کی جانب سے لانگ مارچ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مریم نفیس کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ 25 مئی کو سری نگر ہائی پر پہنچیں گی، وہ امید کرتی ہیں کہ آپ بھی پاکستان کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔‘

مریم نفیس کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا ہے کہ ’اور ہاں اگر آپ اسلام آباد کے شہری ہیں تو پلیز اپنے گھروں سے دوسرے شہروں سے آنے والے شرکاء کے لیے پانی ضرور لے آیئے گا، بہت گرمی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے جبکہ ٹرک کھڑے کر کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button