تازہ ترینخبریںپاکستان

دبئی میں مقیم پاکستانی صحافی اشفاق احمد کا امارات میں رہنے والے پاکستانیوں کے نام پیغام

متحدہ عرب امارات (نمائندہ خصوصی) صدر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات ،گلف نیوز سے منسلک سنیئر اور معروف پاکستانی صحافی  اشفاق احمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے یہاں کے قوانین پر سختی سے پابندی کریں اور پاکستانی سیاست سے دور رہ کراپنے معمولات زندگی انجام دیں تاکہ ان کے کسی فعل پر ریاست متحدہ عرب امارات ناپسندیدگی کا اظہار نہ کرے۔
صدر جنرلسٹ فورم متحدہ عرب امارات  اشفاق احمد نے تمام پاکستانیوں بالخصوص بسلسلہ روزگار مقیم افراد سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے خود کو پاکستانی سیاست سے لاتعلق رکھیں اور کسی سرگرمی کا حصہ ہرگز نہ بنیں جس کی ریاست اجازت نہیں دیتی کیونکہ متحدہ عرب امارات کے قوانین ایسی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتے جیسی سرگرمیوں میں بعض پاکستانی ماضی قریب میں ملوث پائے گئے ہیں ۔
روزنامہ جہان پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر متحدہ عرب امارات میں بھی لوگ باہر نکلے مگر اِس کے نتیجے میں اُنہیں ریاست کی جانب سے واضح طور پر تنبیہ کی گئی کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں ، اِس لیے ضروری ہے کہ یو اے ای میں مقیم فیملیاں اور بسلسلہ روزگار افراد پاکستانی سیاست کی سرگرمیوں سے دور رہیں اور خصوصاً سوشل میڈیا پر بھی ایسی کسی مہم کا حصہ نہ بنیں کیونکہ ریاست یو اے ای ایسی تمام چیزوں کو مانیٹر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگ جانے انجانے میں ایسی سرگرمیوں کے مرتکب ہورہے ہیں جن کی ریاست یو اے ای ہرگز اجازت نہیں دیتی،بلکہ جو خاندان یا افراد یہاں مقیم ہیں انہیں مثالی پاکستانی بن کر متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پابندی کرنی چاہیے تاکہ پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو ۔
اِس لیے تمام پاکستانی فیملیاں اور بسلسلہ روزگار مقیم افراد ریاست عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کریں اور ہرگز ایسی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں جن سرگرمیوں کی متحدہ عرب امارات کا قانون اجازت نہیں دیتا اور ناپسندیدہ سمجھی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button