تازہ ترینخبریںکاروبار

راستوں‌ کی بندش، آئل کمپنیز نے پٹرول کی ترسیل روک دی

پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کیلیے پکڑدھکڑ جیسے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی۔

پی ٹی آئی کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کیلیے پکڑدھکڑ اور راستوں کی بندش جیسے اقدامات کے بعد آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی ہے جس کے باعث پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ کل سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے آئل کمپنیز نے ترسیل روک دی ہے اور کل گاڑیاں تیل سپلائی نہیں کریں گی۔

ترجمان کے مطابق آئل کمپنیوں سے پہلے ہی تیل سپلائی ڈیڑھ ماہ سے کم ہے، راستے بند ہونے سے سپلائی میں مزید گیپ آئے گا۔

ترجمان پٹرولیم ایسوسی ایشن نے کہا کہ پٹرول پمپس پر پہلے ہی تیل کا ذخیرہ کم ہے اس حوالے سے کسی بھی بحران سے بچنے کیلیے حکومت اپنی حکمت عملی وضع کرے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button