تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نےسپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سیل کردیا جبکہ پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے راستے بند کردیے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button