تازہ ترینتحریکخبریں

جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے، کبھی پولیس اور اپنی عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا۔

پشاور میں یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے ہمارے یوتھ کو اپنی ذمے داری کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہماری اٹیک فورس کی ذمہ داری راستے کی رکاوٹیں ہٹانے کی ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 سال میں جتنے بھی احتجاج کیے آئین اور قانون کے اندر کیے، کبھی پولیس اور اپنی عوام کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا۔

عمران خان نے کہا کہ کل رات سے پنجاب اور سندھ میں کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت میں احتجاج سے متعلق کہا کہ ساڑھے 3 سال میں فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے ہمارے خلاف احتجاج کیے، ہم نے کبھی کسی کو نہیں پکڑا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ، پولیس اور نیوٹرل سب کا امتحان ہے۔

ساتھ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کل میں لانگ مارچ کی قیادت کروں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button