تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری، عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت مختلف پی ٹی آٸی رہنماؤں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں درخواستیں ڈاکٹر یاسمین راشد ، انیس ہاشمی ، عبداللہ ملک اور زینب عمیر نے دائر کیں، درخواستوں میں وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہے انہیں بھی گرفتار کیا گیا، حماد اظہر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا پولیس کی جانب سے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت غیر قانونی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے اور لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کو کھولنے کا حکم دیا جائے ،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ لانگ مارچ کے راستوں پر پیٹرول اور موبائل سگنل سروس بحال رکھنے کی ہدایت کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس محمدامجد رفیق نےانتظامیہ کو پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں روک دیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کئے تھے۔

درخواست پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں درخواست گزار کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار،دھمکیاں دینے سمیت ہراساں کیاجارہاہے، ان کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمات درج کیےجارہے ہیں ، عدالت لوگوں کے جمع ہونے پر وفاقی حکومت کو کارروائی سے روکے

جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیئے اور کہا یقینی بنائیں کہ غیر ضروری طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button