Uncategorized

2.5 ارب ڈالر کے پاک، روس سٹیم گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور روس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہو گیا، 2.5ارب ڈالرلاگت کے منصوبے کے معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم اور روس کی وزارت توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کا سٹیم گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے معاہدہ ہو گیا، کراچی سے لاہور تک تقریباً 1100کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی، معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم اورروس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈٹولپاروف نے دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب میں وزیرتوانائی حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ یہ منصوبہ 2015ء سے تاخیر کا شکار تھا، آج ٹیکنکل تعاون کے لیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ منصوبے پر 2.5ارب ڈالرلاگت آئے گی اوریہ 2023ء تک مکمل ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نارتھ سے ساؤتھ کی جانب گیس سٹیم لائن اہم منصوبہ ہے۔ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے پاکستان کے شمال سے جنوب کی جانب گیس کی ترسیل ہوگی، مقامی کمپنیاں گیس پائپ لائن بچھانے کا کام کریں گی، منصوبے کا درآمدسامان روس سے آئے گا۔ گیس پائپ لائن کے ٹیرف کا تعین اوگرا کرے گا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھے گا۔
اس موقع پر روسی وفد کے سربراہ الیگزینڈٹولپاروف نے کہا کہ شمال سے جنوب گیس پائپ لائن پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، وفد یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اورانرجی سکیورٹی کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button