تازہ ترینخبریںپاکستان

خان صاحب کی کال آئے گی سب وہاں پہنچیں گے، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خان صاحب کی کال آئے گی سب وہاں پہنچیں گے، انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم خان صاحب کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں، یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز نے انتہا کردی ہے، پولیس ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ میں دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہوئی، علامہ اقبال کی بہو بیگم ناصرہ جاوید کے گھر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، باپ، بیٹا علامہ اقبال کے شعر پڑھتے ہیں، انہیں شرم نہیں آتی

ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کا کسٹوڈین ہوں ، اس واقعے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کے اپنے گھروں میں خواتین نہیں ہیں کیا، چیف سیکریٹری سمیت تمام سرکاری ملازمین سن لیں ان سے سب حساب لیا جائے گا۔

ق لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کی ایک کال پر ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آتے ہیں، ان کی ساری پریشانی ہے عمران کے بڑے بڑے جلسوں سے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button