تازہ ترینتحریکخبریں

کل ہرحال میں اسلام آباد کےلیے نکلیں گے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ہرحال میں اسلام آباد کے لیے نکلیں گے، کابینہ کا ہمیں روکنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کی۔

عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب یہ اقتدار میں نہیں ہوتے تو انہیں جہوریت یاد آ جاتی ہے، اس حکومت اور فوجی آمروں کے درمیان کوئی خاص فرق نہیں، فاشسٹ حکومت کی تاریخ ہمیں معلوم ہے، یہ وہی حربے استعمال کرتے ہیں جو آمر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اتنے ہی غیرجمہوری ہیں جتنے فوجی آمرہیں، الیکشن کمیشن ان کی غلام ہے،  ہمارے ساڑھے تین سال میں یہ کب سڑکوں ہر نکلے؟

عمران خان نے کہا کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے، اگر ملک میں کسی کی جان کو خطرہ ہے تو وہ میری جان کوخطرہ ہے، مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے، کل خیبرپختون خوا سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد کے لیے نکلوں گا۔

کل خیبرپختون خوا سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قافلہ لے کر نکلوں گا، کوئی ہمیں روک کر دکھائے، عوام کا سمندر ہوگا یہ کتنے لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا، ہم نے کوئی غیرقانونی چیزنہیں کی، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، کوئی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف انسان کوغلام بناتا ہے، چار ہزار انگریزوں نے چالیس کروڑ ہندوستانیوں پر حکومت کی، کیا ہم ان چوروں کی حکومت تسلیم کریں؟ یہ لوگ کتنے لوگوں کوجیلوں میں ڈالیں گے؟ یہ لوگ اتنے لوگوں کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کر دیا گیا ہے، اتنی پولیس نہیں کہ وہ اتنے سارے لوگوں کو روک سکے، اسلام آباد کا آئی جی مجرم ہے، اسلام آباد آئی جی کوسزا ہونی چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button