Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بھجا دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ برادر ملک ایران کا فائر فائٹنگ طیارہ آگ بجھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کا مقامی سطح پر کام جاری رہے گا۔

کنزوریٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا تھا کہ شیرانی کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے چلغوزے اور زیتون سمیت دیگر درختوں اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا۔

امین مینگل نے کہا کہ آگ پر کنٹرول کے بعد جنگلات میں نقصانات کے تخمینہ کیلئے سروے کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button