تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب سے اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند

حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں جس کے تحت اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

ذرائع کےمطابق صوبے کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانے والی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے،  کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں  تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button