تازہ ترینخبریںپاکستان

ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے جو کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے اس کے بعد ہماری جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، ہم اس تحریک کو آخر تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حماد اظہر کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کے گھر دھاوا عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پولیس افسران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن رہے ہیں، جو افسران بھی سیاسی کردار ادا کرینگے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، سیاسی کارکنان کو گھروں میں داخل ہو کر گرفتار کیا جارہا ہے، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گرفتاری کیلئے ایک پروسیس موجود ہےلیکن عمل نہیں کیا جارہا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اس حوالے سے واضح حکم موجود ہے،  عدالتی احکامات کو روندا جارہا ہے، بغیر کسی وارنٹ کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کرخوف وہراس پھیلا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button