تازہ ترینخبریںسیاسیات

پورے سندھ کو ہم اب سری نگر ہائی وے بنائیں گے، علی زیدی

پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ رات سے پورے پاکستان میں جاری ریاستی دہشتگردی کبھی نہیں دیکھی، پورے سندھ کو ہم اب سری نگر ہائی وے بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جمہورہت کا لبادہ اوڑھے اِن سے بڑا ریاستی دہشتگرد کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہم نے احتجاج سے کسی کو نہیں روکا، آپکے اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم کا عزم مزید بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سابق وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت مقامی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button