تازہ ترینتحریکخبریں

لاہور؛ راوی پل پر کنٹینر کھڑے کر دیے گئے

پنجاب کے شہر لاہور میں راوی پل پر کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔

راوی پُل سمیت جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے، ان سڑکوں پر سفر کرنے والے مسافروں میں بچے، خواتین، طُلبہ اور بزرگ شامل ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کنٹینرز لگا کر ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے پر 22 ہزار اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں رینجرز 4 ہزار، پنجاب کانسٹبلری کے 8 ہزار اہلکار مقرر ہوں گے۔

اسی طرح اینٹی رائٹ فورس کے 2 ہزار اور سندھ پولیس کے 2 ہزار اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button