تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کر کے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہا کہ میڈیا سیاسی سرگرمیاں دکھائے، شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت اور عوام کی حفاظت کرنے کے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں، پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لئے ’ریڈلائن‘ لگانے کا وقت آگیا ہے، سرخ لکیر کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشی خودمختاری بچانے کی جنگ میں کامیابی کیلئے سیاسی استحکام بنیادی ضرورت ہے، پاکستان کو تباہ کر کے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ معیشت اور عوام کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران صاحب کی شرپسندی رکاوٹ بنتی ہے، سی پیک آیا، عظیم دوست صدر شی جن پنگ نے آنے کا اعلان کیا تو دھرنے کا اعلان ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت بحالی اور عوام کو ریلیف کا آغاز کیا، اب کوئی مداخلت برداشت نہیں، عوام کو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ چوری فساد ٹولے کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا ملک کی تعمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کی ترجیح تعمیر ترقی اور خوش حالی ہے، ہر اقدام اِن شرپسندوں اور فسادیوں سے عوام کو بچانے کے لئے کیا جارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button