لاہور میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے گھر پولیس کی نفری پہنچ گئی، پولیس کی آمد کے وقت حماد اظہر کے گھر یاسمین راشد سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
چھاپے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے کارکن گارڈن ٹاؤن میں حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور انہوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ کارکنوں کی آمد پر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔
حماد اظہر کی والدہ نے کہا کہ انہوں نے آکر میرے گھر کا دروازہ زور سے بجایا۔ انہیں کیا ضرورت تھی میرے گھر میں اس طرح داخل ہونے کی؟
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار بیڈ رومز میں گئے، انہیں اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا۔
دوسری جانب پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔
پولیس کی آمد پر فرخ جاوید اپنے گھر سے چلے گئے۔ عثمان ڈار اور سعدیہ سہیل کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں