تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی اداروں کیخلاف یوٹیوبرز کا جھوٹ بے نقاب

قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا ٹولز بنے یوٹیوبرز کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا۔

چند یوٹیوبرز کی اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم آئی جی خیبرپختونخوا نے فوری تردید کرکے مہم ناکام بنادی گئی۔

آئی جی کے پی معظم جاہ نے 25 مئی کو اسلام آباد میں لانگ مارچ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا اور اداروں کو متنازع بناے کی کوشش بے نقاب کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ روکنے کےلیے راولپنڈی سے کوئی فون نہیں آیا اور نہ ہی مرکز سے کسی نے رابطہ کیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ نے بعض یوٹیوبرز سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منفی پروپیگنڈا مسترد کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کے لیے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں۔

معظم جاہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں، ہم کسی غیر قانونی کام یا سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button