تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیا

روس نے اسرائیلی جنگی طیاروں پر کیوں میزائل فائر کیے؟

روس نے اسرائیلی حملہ آور جنگی طیاروں پر میزائل فائر کر دیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق روس نے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی طیاروں پر میزائل داغے ہیں۔ روس نے ایس 300 دفاعی نظام سے اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے شمال مغرب میں واقع مصیاف شہر کے نزدیک کئی بار بمباری کی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روس کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہو جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ روس کے اسرائیل متعلق خیالات بدل رہے ہیں۔

روس کی جانب سے ایس 300 دفاعی میزائل سسٹم سے اسرائیلی طیاروں پر کئی میزائل فائر کیے گئے جسے فضا میں ہی انٹرسپٹ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button