تازہ ترینخبریںسیاسیات

بیوروکریسی اور پولیس سمت درست کرلے وقت بدل رہا ہے

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی اور پولیس سمت درست کرلے وقت بدل رہا ہے، پولیس کے اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں آئی جی پنجاب اور پولیس کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی، دوسری قرارداد میں اسمبلی آفیسرز کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس گردی کی مذمت کی گئی

اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان، عثمان بزدار  راجہ بشارت، ڈاکٹر مراد راس، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید بھی شریک ہوئے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اور انتقامی اقدامات نہیں چلیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی اور میں سرخرو ہوکر نکلا، عوامی ،دینی اور قومی ایشوز پر میری کار کردگی پر اراکین نے ایک بار پھر اعتماد کیا۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن بدترین شکست سے دو چار ہوئی، امپورٹڈ حکمرانوں کی نااہلی چند ہفتوں میں ہی عیاں ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button