
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالتی فیصلے کے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی تو اعلانِ جہاد کریں گے۔
سودی نظام معیشت کے خلاف اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قائداعظم کے بعد ایسے لوگ مسلط ہوئے جو سود خور تھے اسلامی نظام اور سود ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا بجٹ بھی سود فری ہونا چاہیے سودی نظام میں ترقی ہوتی تو ہم اب تک کر چکے ہوتے سودی نظام کی وجہ سے پاکستان پر 53 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی بانڈز کا اجرا، عشر اور زکوة کا نظام اپنایا جائے سودی نظام نہیں چل سکتا اگر وفاقی شرعی عدالتی فیصلے کے سود سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی گئی تو اعلانِ جہاد کریں گے۔