تازہ ترینخبریںسیاسیات

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

فیصل خان نیازی نے استعفیٰ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی کو جمع کرا دیا ہے۔ فیصل خان نیازی کا تعلق مسلم لیگ (ن) کے 5 منحرف اراکین میں ہوتا ہے۔

فیصل خان نیازی نے اپنے متصر بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نشست سے خوشی سے استعفیٰ دیا ہے، بہت پہلے مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کر چکا، ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پہلا استعفیٰ آگیا ہے، مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button