تازہ ترینخبریںپاکستان

میں اپنے پاپا کو بچانا جاہتی ہوں

حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں، میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے۔

رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔

خیال رہے کہ 19 مئی کو بھارتی عدالت نے مقبوصہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیاتھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button