تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گجرات میں 2 پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کا قتل

گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی 2 بہنوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، مقتولین کے سگے بھائی اور چچا سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گزشتہ رات گجرات کےگاؤں نوتھیہ میں ہسپانوی شہریت کی حامل دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کی مدعیت میں 7 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق دونوں بہنوں نےشوہروں سے طلاق لے لی تھی اور اپنی مرضی سے شادیاں کرنا چاہتی تھیں۔

دونوں بہنوں کو ان کے اہل خانہ نے پاکستان بلوایا اور قتل کردیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button