تازہ ترینخبریںپاکستان

اسسٹنٹ کمشنر وانا کا زمینی تنازعے کے حوالے سے مصالحتی جرگہ

وانا(رپورٹ آدم خان وزیر سے)قبائلی جنوبی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے آج مختلف ملکانان وسیاسی رہنماؤں سے زلی خیل اور خوجل خیل قبیلے کے مابین زمینی تنازعہ گور گرا پر ملاقاتیں کی.

مصالحتی جرگہ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ انشاء اللہ زمینی تنازعہ کے مسئلہ جلد حل ہوجائیگا،

اس حوالے سے کل 10بجے تک دونوں فریقین کے مابین مہلت رکھی ہے.

کل دوبارہ جرگہ اسسٹنٹ کمشنربشیرخان کے زیرنگرانی ادر احمدزئی وزیر،سلیمان خیل مقامی دوتانی عمائدین کی تعاون سے زلی خیل اور خوجل خیل کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھائے گی.

اسسٹنٹ کمشنر وانا نے کہاہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالینگے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے پچھلے کئی دنوں مسلسل جرگے جاری رکھے ہیں کل دوبارہ دونوں فریقین کے مشران کے ساتھ جرگہ ہوگا.

اسسٹنٹ کمشنر بشیرخان کا مزید کہناہے کہ آج اس بارے میں سیاسی پارٹی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی کہ مذاکرات جاری رہےگی کسی شخص یا قبیلے کے لوگوں کو خون ریزی یا تصادم کا موقع نہیں دیاجائیگا، اور اس زمینی تنازعے کا حل قبائلی روایات کے مطابق نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ بھرپور کوشش کررہی ہے کہ وانا میں زلی خیل اور خوجل خیل قبائل کے مابین گور گرا زمینی تنازعے کو تمام قانونی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔ انشاءاللہ ضلعی انتظامیہ مالکانان اور مشران کی باہمی تعاون سے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button