تازہ ترینخبریںدنیا

بھارت میں مساجد، تاج محل اور تاریخی عمارات بھی انتہاپسندوں کے نشانے پر

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسلم دورِ حکمرانی کی مساجد اور تاج محل سمیت دیگر تاریخی عمارات بھی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر ہیں۔

بھارت میں ہندو انتہاپسند مساجد اور تاج محل سمیت دیگر تاریخی عمارتوں کو ڈھانے کے درپے ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں بھارتی وزیراعظم مودی، عدالتوں اور دیگر انتہا پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق اس وقت سب سے زیادہ خطرہ ورانسی میں صدیوں پرانی گیانواپی مسجد کو ہے جس کے بارے میں انتہاپسندوں نے وضو کے ٹینک میں شیولنگ کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ سنجے جٹ کا دعویٰ ہے کہ تاج محل شیوا، شرائن کی جگہ پر تعمیر کیا گیا، ضرورت پڑنے پر تاج محل گرا کر وہاں مندر کا وجود ثابت کریں گے۔

اس کے ساتھ متھورا میں شاہی عیدگاہ مسجد، نئی دلی میں 13ویں صدی میں قائم کردہ قطب مینار بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں۔

انتہاپسندوں کا دعویٰ ہے کہ یہ مقامات ہندو عبادت گاہوں کی جگہ تعمیر کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button