تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی میں ڈرون کے ذریعے دہشتگردی کا خدشہ

کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈرون کے ذریعے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دہشتگردی کے خدشے کے باعث ڈسٹرکٹ ساوتھ میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ نے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کرنے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں دو ماہ کے لیے ڈرون اڑانے پر پابندی رہے گی۔

ڈی آئی جی ساوتھ نے بذریعہ آئی جی سندھ خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ خط میں سرکاری عمارتوں سمیت دیگر مقامات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

ڈرون کے ذریعے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ساوتھ میں ایس ایچ او کو دفعہ 144 کی پابندی برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کا اختیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button