تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے لگا، مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار580 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار مزید کم ہوئی، بجلی کی پیداوار 19ہزار 420 اور طلب 26 ہزار میگا واٹ سے زائد ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی پوری مقدار میں نہیں مل رہی، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 916 میگا واٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 84 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 156 میگا واٹ ہے۔

اس کے علاوہ ہوا سے 700 میگا واٹ، سولر سے بجلی کی پیداوار 112 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 166 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 274 میگا واٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button