تازہ ترینخبریںپاکستان

”پاکستان کی مسلح افواج غیر سیاسی ہیں“

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج غیر سیاسی ہیں، پاک فوج پاکستان کا ایک کلیدی ادارہ ہے۔

دورہ امریکا کے موقع پر نیو یارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی کیا صورتحال ہے، تفصیل میں نہیں جاسکتا، پاکستان میں خوفناک دہشت گردی کے تانے بانے ٹی  ٹی پی سے ملتے ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں میری والدہ بھی شہید ہوئیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی تھوڑی نئی ہے بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، افغانستان کو انسانی بحران کا مسئلہ درپیش ہے، کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے بھارت سے تعلقات میں تناؤ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل چاہتے ہیں، ہم سب کے ساتھ دوستی رکھنا چاہتے ہیں، کوئی ہمارا دشمن نہیں ہے، افغانستان سے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد میں آمد کا خدشہ ہے، انسانی بحران کے شکار افغانستان کی مدد کی کوشش کررہے ہیں، امریکا عالمی برادری نے افغان حکومت سے معاہدے کئے، افغان حکومت نے وعدہ کیا وہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان حکومت ناکام ہوگئی اندازہ لگائیں کیا ہوگا، کیا عالمی برادری انتہائی خطرناک مسئلے سے نمٹ سکے گی، عالمی برادری کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کو پھر تنہا چھوڑا تو انسانی بحران سمیت کئی المیے جنم لیں گے، سیاسی طورپرپاکستان میں اختلافات ہوسکتےہیں، مقبوضہ کشمیراورفلسطین کےمعاملےپرپاکستان میں یکسوئی ہے، کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button