تازہ ترینخبریںسپورٹس

تین ملکی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ کی پیشکش پر پاکستان کا جواب

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے متعلق نیوزی لینڈ کی پیشکش پر پاکستان نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے متعلق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر پی سی بی جواب دے دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنےکی دعوت دی گئی تھی، جس پر پی سی بی نے بھی سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی ہے،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے، سیریز رواں برس اکتوبر، نومبر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی، تمام میچ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے، پاکستان کی جانب سے تصدیق کے بعد سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

اس سے قبل گذشتہ روز اہم خبر سامنے آئی تھی جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ستمبر میں اچانک دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نقصان کا ازالہ کیا تھا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ برس مئی میں اضافی 10 وائٹ بال میچز کے لیے بھی ٹور کریں گے، اس میں 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں، بورڈ کو اس سے بھی بھاری منافع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button