
پاکستان تحریک انصاف آج ملتان میں موجودہ تحریک کا آخری جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی "حقیقی آزادی مارچ” کا اعلان کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے آج جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس جلسے کو خصوصی اہمیت اس لئے حاصل ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی "حقیقی آزادی مارچ” کی تاریخ کا اعلان کرینگے،جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مخدوم زادہ زین حسین قریشی‘ سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر‘ معین ریاض قریشی اور خالد جاوید وڑائچ نے باب القریش میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا اور شہباز شریف اور ان کی حکومت کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دے گا۔
Multan are you ready? Kaptaan @ImranKhanPTI is coming to your city today!! #امپورٹڈ__حکومت___نامنظور#MultanJalsapic.twitter.com/Doa3h30XvR
— PTI (@PTIofficial) May 20, 2022