تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بیٹے کو موبائل دینا ماں کو کیسے مہنگا پڑگیا؟

والدین اکثر اپنے بچوں کو موبائل تھمادیتے ہیں جس کے بعد نہ صرف بچہ اس موبائل میں مصروف ہوجاتا ہے بلکہ کیمرے سے تصویریں لینے کی کوشش کے ساتھ ساتھ وہ مختلف ایپس کے ذریعے اپنی تفریح بھی تلاش کرنے لگتا ہے۔ 

امریکی ریاست ٹیکساس میں دو سالہ بچے کی والدہ نے بھی ممکنہ طور پر کچھ ایسا ہی سوچا اور اپنا اَن لاک موبائل بچے کے قریب رکھ دیا۔

اس خاتون نے جب اپنا موبائل چیک کیا تو اس کے ہوش اُڑ گئے، بچے نے ایک یا دو نہیں بلکہ 31 چیز برگرز کا آرڈر دے دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے بیٹے نے ایک فوڈ ڈیلوری پلیٹ فارم کے ذریعے میک ڈونلڈز سے یہ برگر منگوائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میرے موبائل فون سے کھیل رہا تھا، میں نے سوچا کہ یہ صرف تصاویریں لے رہا لیکن جب میں نے اپنے کسی کام کے لیے موبائل اٹھایا تو دیکھا کہ بیٹے نے اس وقت ریسٹورنٹ سے آرڈر بھی کردیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس فوڈ ڈلیوری ایپ سے پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ میرا آرڈر ڈلیور ہونے میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے جس کی وجہ اس آرڈر کا زیادہ ہونا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ’یہ تقریباً 61 ڈالر سے زائد کا آرڈر تھا، بیٹے کے ہاتھ میں یہ موبائل فون اس وقت لگا جب میں کمپیوٹر پر اپنا کام کر رہی تھی۔‘

اس خاتون نے بچے کو ڈانٹنے کے بجائے ان برگرز کو مستحقین میں تقسیم کروادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button