تازہ ترینتحریکخبریں

اسپیکر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب چیلنج کر دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی آج پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کا درخواست میں کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں لیے۔

درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔

پرویز الہٰی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے حمزہ شہباز کو بلاجواز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب قرار دیا۔

انہوں نے متن میں استدعا کی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ کام سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ حلف کالعدم قرار دیا جائے اور حمزہ کو ہٹا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے نئے الیکشن کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button