تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

صرف 3 اجزاء سے کیل مہاسوں کا علاج ممکن ہے؟

اگر آپ جِلد کے مسائل سے پریشان ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ یہ مسائل کتنے بُرے ہو سکتے ہیں اور جب مہاسوں کے مسائل کی بات آتی ہے تو یہ واقعی تکلیف دہ ہوسکتے ہیں۔

مہاسے جِلد کے ایک طویل مدتی مسائل میں سے ایک ہے جو اکثر جِلد کے مردہ خلیوں اور تیل کے ذخائر کے ذریعے جِلد کے سوراخوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ہم میں سے بہت سے لوگ مختلف علاج آزماتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے جو اپنے گھروں میں آرام سے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، بہتر ہے کہ کچھ آزمائے ہوئے اور آزمودہ گھریلو علاج کی طرف جائیں۔

یہاں ماہرین نے کیل مہاسوں کے خاتمے کا آسان گھریلو علاج بتایا ہے جس میں آپ ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل میں چٹکی بھر ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ عرق گلاب ملا لیں۔

اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد دھو لیں۔ اس علاج میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء ہمارے گھروں میں آسانی سے دستیاب ہیں۔

مہاسوں کی وجوہات:

عام طور پر جِلد کے مردہ خلیات، تیل اور بیکٹیریا مہاسوں کا سبب بنتے ہیں۔ تاہم، کچھ دیگر وجوہات بھی جِلد کے اس مسئلے کو متحرک کر سکتی ہیں۔

ذہنی تناؤ:

ذہنی تناؤ ہماری جِلد پر مہاسوں کی وجہ بن سکتے ہیں کیونکہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے نیند کی کمی عام ہے جس کا اثر ہماری جِلد پر ہوتا ہے۔

ہاضمے کے مسائل:

جب آپ کا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام نہیں کرتا اور آپ کو قبض جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اُس وقت بھی آپ کی جِلد پر مہاسے نمودار ہوسکتے ہیں۔

زیادہ پسینہ آنا:

پسینہ جِلد کے پی ایچ توازن کو تبدیل کرتا ہے اور مہاسوں کا سبب بن سکتا ہے۔

سوزش:

سوجن والے مہاسے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب بیکٹیریا بند سوراخوں کے اندر پھنس جاتے ہیں۔

مہاسے ایک سنگین مسئلے کی طرح محسوس کیا جاتا ہے جس سے نمٹنا مشکل ہے لیکن مشورے کے صحیح طریقوں کے ساتھ آپ اس سے نمٹ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button