
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، سروس ایریا سے ملنے والا پرس مالک کے حوالے کردیا۔
اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 3 موٹر وے پر جڑانوالہ سروس ایریا سے ملنے والا پرس رقم سمیت شہری کو واپس کردیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رقم کے ساتھ ملنے والے قیمتی کاغذات بھی شہری کے سپرد کردیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی جی خان سے لاہور جاتے ہوئے شہری کا پرس اور سعودی عرب کا رہائشی پرمٹ گر گیا تھا۔
آپکی خدمت ہمارا نصب العین، آپکا اعتماد ہمارا سرمایۂ افتخار. pic.twitter.com/BIoJHZzRm8
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) May 19, 2022