تازہ ترینخبریںسیاسیات

”شہباز شریف تیاری کرلیں، عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے“

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تیار کرلیں، عمران خان کا قافلہ اسلام آباد آ رہا ہے۔

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سنا تھا گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، آج گوجرانوالہ کے غیور عوام نے نون لیگ کا صفایا کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسہ گاہ بھر چکا ہے اور اتنی ہی تعداد جلسہ گاہ سے باہر ہے، وکلا نے بھی آج عمران خان سے شمولیت کا وعدہ کیا ہے، تحریک پاکستان کے بعد ایک نیا سیاسی طوفان ابھرتا نظر آ رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج لاہور بار نے عمران خان کا ساتھ دینے وعدہ کیا ہے، آج لاہور بار نے حقیقی مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باوجود گوجرانوالہ پیغام دینے آیا ہے، اس ملک کو بچانا ہے ایک دیانتدار اور غیور لیڈر کی ضرورت ہے، عمران خان کی صورت میں وہ لیڈر نظر آگیا ہے، 11 جماعتیں ایک طرف اور بیرونی و اندورنی قوتیں ایک طرف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روک سکتے ہو تو روک لو اب یہ طوفان رکنے والا ہے نہ تھمنے والا ہے، وہ کہتے ہیں کہ سیاسی تبدیلی سے پہلے ایک سیاسی ہوا بنتی ہے، آج گوجرانوالہ کے لوگوں نے وہ سیاسی ہوا بنا دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے لوگ کہتے ہیں کہ گرمی بڑی ہے نہیں نکلیں گے، پنجاب حکومت نے کنٹینر کھڑے کیے اور رکاوٹیں پیدا کی تو اسلام آباد پہنچو گے، شہباز شریف تیاری کرلو عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button