تازہ ترینخبریںپاکستان

’شہباز شریف کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا‘

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں، قاتل، لٹیرے، منشیات فروشوں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے، ہم نے نکل کر سازش کرنے والوں کو بتانا ہے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 21 سال کرکٹ کھیلی کبھی اسٹیڈیم میں اتنے لوگ نہیں دیکھے، مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ گوجرانوالہ میں اتنی تعداد میں لوگ ہیں، گوجرانوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرا گوجرانوالہ اسلام آباد مارچ کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ہورہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، سارا بڑا مافیا، ڈاکو ایک طرف اور قوم دوسری طرف کھڑی ہوگئی ہے، بڑے ڈاکو، مافیاز کرپٹ سسٹم کے ذریعے لوگوں کا خون چوستے ہیں، ہم اس مافیا اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرینگے اور بری طرح شکست دینگے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کرکے منتخب حکومت کو گرایا گیا، پہلے سازش ہوتی ہے اس کے بعد مداخلت ہوتی ہے، یہ سمجھ رہے تھے جب بھی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا ہے تو مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں، وزیراعظم کو سازش کے ذریعے نکالا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری قوم زندہ قوم ہے آزاد قوم ہے اسی لیے آج سڑکوں پر ہے، امریکی سازش کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ملک کے بڑے ڈاکوؤں، قاتل، لٹیرے، منشیات فروشوں کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے، ہم نے نکل کر سازش کرنے والوں کو بتانا ہے کہ ہم زندہ اور آزاد قوم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت اس وقت ہٹائی گئی جب تاریخ میں سب سے تیزی سے ملکی دولت میں اضافہ ہورہا تھا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہمارے دور میں ہوئی، ہمارے دور میں 26 فیصد ایکسپورٹ بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انڈسٹری بہت دیر کے بعد ترقی کرنا شروع ہوئی تھی، ایوب خان کے دور میں سب سے زیادہ صنعت میں 11 فیصد اضافہ ہوا تھا، اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ انہوں نے 31 ارب ڈالر سب سے زیادہ ترسیلات بھیجیں، ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، ہم نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت کم کی، ہم نے زیادہ ٹیکس جمع کرکے لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ہم نے اپنے لوگوں پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی، ہم نےعوام سے پیسہ جمع کرکےعوام پر ہی خرچ کیا، ہم نے شوگر مافیا سے پوری قیمت کسانوں کو دلوائی، کسانوں نے پیسہ زمین پر لگایا، اچھی پیداوار کی جس سے آمدنی بڑھی، ہمارے دور میں کسانوں میں سب سے زیادہ خوشحالی آئی، کورونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں غربت پھیل رہی تھی، کورونا کی وجہ سے بھارت میں تباہی پھیلی، معیشت تباہ ہوئی، لیکن ہم نے معیشت بہتر کی، عوام کو سہولتیں دیں، ہمارا ملک درست راستے پر جارہا تھا، ڈاکوؤں نے امریکا سے مل کر حکومت گرائی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے محنت بہت کی، بہت جوتے پالش کیے، امریکی سفارتخانے سے جو بھی آتا تھا شہباز شریف جوتے پالش کرتا تھا، آصف زرداری آج سب سے خوش ہے، اس کے دانت نکلے ہوئے ہیں، ساری گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہے، آصف زرداری وفاق میں بھی بیٹھا ہے، آصف زرداری نے سندھ بھی لیا ہوا ہے، گالیاں ن لیگ کو پڑرہی ہیں، واقعی آصف زرداری آپ ن لیگ پر بھاری ہو، شہباز شریف چیری بلاسم، فوجی بوٹ ایسے پالش کرتا ہے کہ اپنی شکل نظرآتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button