Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی بم دھماکے کا مرکزی ملزم کیسے ہلاک ہو گیا؟

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔

حساس اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللّٰہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بیگ میں دھماکا خیز مواد تھا، اس لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Click to listen highlighted text!