تازہ ترینخبریںکاروبار

شہباز حکومت معاشی اشاریوں میں ہیر پھیر سے باز رہے، شوکت ترین

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ معاشی اشاریوں میں ہیر پھیر سے باز رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے اعدادو شمار میں ہیر پھیر کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت ترین کہا کہ شہباز حکومت معاشی اشاریوں میں ہیر پھیر سے باز رہے، اور وفاقی ادارہ برائے شماریات کو اپنا کام کرنے دے، ادارہ شماریات کے لوگ انتہائی پیشہ ور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے رواں سال جی ڈی پی 5 سے ساڑھے 5 فیصد رہے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ادارہ شماریات پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ جی ڈی پی تخمینہ 4.5 سے بڑھ کر 5.5 فیصد نہ دکھایا جائے، قومی پیداوار کی شرح زیادہ دکھائی تو کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جائے گا۔

واضح رہے کہ جولائی تا مارچ صنعتی پیداوار 10.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button