تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں کوئی اہم فیصلہ سامنے آنے کا امکان ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کا بڑا حلقہ فوری انتخابات کا حامی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو پنجاب میں بڑا مسئلہ درپیش ہوگیا ہے کل اگر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتا ہے تو پنجاب میں 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوجائیں گے جس کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button