تازہ ترینخبریںپاکستان

90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ رہائشی عمارت، عدالت کا بڑا فیصلہ

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 90 گز کی زمین پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف عدالت نے بڑا فیصلہ دے دیا، عدالت نے عمارت کے بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد بلاک ون میں 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔

عدالت نے درخواست پر بڑا فیصلہ دیتے ہوئے تمام پورشنز کے بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنزکی سب لیز سے بھی روک دیا۔

ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈی جی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button