سپورٹس

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں کیسے ہلاک ہوئے؟

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ سابق آل راؤنڈر اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے اینڈریو سائمنڈز کوئنزلینڈ میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی عمر 46 سال تھی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 1998 سے 2009 کے درمیان 26 ٹیسٹ میچز سمیت 238 میچ کھیلے۔

وہ 2003 اور 2007 میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے رکن بھی رہے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے علاوہ 198 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔

پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی رات ‘ٹاؤنس ویل’ سے 50 کلومیٹر دور ‘ہروے رینج’ پر پیش آیا، اینڈریو سائمنڈز کار خود چلا رہے تھے، گاڑی پلٹ کر سڑک سے نیچے اتر گئی تھی جبکہ حادثہ ایک ہی گاڑی کا معلوم ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button