تازہ ترینخبریںدنیاکاروبار

امریکی عوام نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا

عالمی سطح پر جاری مہنگائی کی لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور امریکا جیسے امیر ممالک کے عوام بھی اس پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے نیا سروے جاری کیا گیا ہے، جس میں امریکی عوام سے ملک کے سب سے بڑے مسائل کے حوالے سے سوال کیا گیا، سروے میں 70 امریکی عوام نے مہنگائی کو اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کی جانب جھکاؤ رکھنے والے 84 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو بڑا مسئلہ قرار دیا، جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب جھکاؤ رکھنے والے 57 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں اپریل میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، افراط زر 8.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش سے لیکر گھر کے کرائے تک سب کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button