تازہ ترینجرم کہانیخبریں

نکاح بالجبر پر آمادہ نہیں ہوئی تو میرے پیچھے اجرتی قاتل لگا دیے

نکاح بالجبر پر آمادہ نہیں ہوئی تو میرے پیچھے اجرتی قاتل لگا دیے گئے بار بار قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،ٹیکسلا میں چھپ کر زندگی بسر کر رہی ہوں مجھے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

اپرکوہستان کے علاقہ سیو سے تعلق رکھنے والی گلیدم بی بی نے راولپنڈی پولیس سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اسے جان کا تحفظ فراہم کیا جائے خاوند کی وفات کے بعد گلیدم بی بی کے دیور دشم خان نے جبراً نکاح کی کوشش کی جس سے انکار پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی وہاں سے چھپ چھپا کر نکلی اور اپنی مرضی سے سنت رسول کے مطابق شادی کرلی

جاہلیت سے بھرے سسرال اور دیور نے میرے پیچھے اجرتی قاتل لگا دیے میں اور میری فیملی شہر شہر دربدر پھر رہے ہیں بار بار پیغام بھجوائے جا رہے ہیں کہ تمہیں اور تمہارے شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کر دیں گے یا اپنی جان بچانے کے لئے دو عدد نوجوان لڑکیاں پیش کردو ،

ہم پہلے کراچی چھپ کر اپنی زندگی بسر کر رہے تھے کہ دشم خان اور اس کے بندوں نے ہمارا سراغ لگا لیا،مجبورا ہم نے کراچی کا شہر چھوڑ دیا اب ٹیکسلا کے ایک قریبی گاؤں میں پناہ لے رکھی ہے

سی پی او راولپنڈی سے درخواست ہے کہ مجھے اور میرے خاوند کی جان کو فوری تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مجھے جان کی دھمکی دینے والوں کو فلفور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button