تازہ ترینخبریںکاروبار

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مہنگائی کا ادراک ہے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے، حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر شوکت ترین سبسڈی کے پیسے کہاں رکھ کرگئے ہیں مجھے نظر نہیں آرہے، براہ کرم مجھے بتادیں۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ ہم سبسڈی ختم کریں گے لیکن ہم سبسڈی ختم نہیں کریں گے ،آئی ایم ایف جا رہا ہوں ان سے بات چیت کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن18تاریخ کو قطر آرہا ہے،ان سے بات کریں گے، مہنگائی کا ادراک ہے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں، وزیر اعظم نے کہا پیٹرول کی قیمت مزید نہیں بڑھائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب ہم آئے تو ساڑھے 5ہزار میگا واٹ پلانٹ فیول کے پیسے نہ ہونے پر بند تھے 2ہزار میگاواٹ کے پلانٹ مرمت کیلئے بند تھے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سے بتارہا ہوں کہ لوگ پیٹرول پمپس پر گرمی میں لائنیں نہ لگائیں، اس وقت حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں،

مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کہیں نہ کہیں ایڈجسٹ کریں گے، آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت نہیں آئی، ہم عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے آئے ہیں اور اس کیلئے کوشاں ہیں۔

سابق وزراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کے لئے ہمیں معیشت کے بارے میں نہ سکھائیں ،جو آپ نے حال کیا وہ سب کو پتہ ہے

انہوں نے آئی ایم ایف کو ٹھکرایا، ہم تو ان کے پروگرام میں جائیں گے، اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف سے بات چیت کیلئے جاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button