تازہ ترینخبریںپاکستان

ویڈیو: آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تربیتی انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران، جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم وحوصلے کو سراہا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا تھا، دورے کے موقع پر انہوں نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام جاری وار گیمز کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وار گیم سیشن کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی تطہیر تھا، آرمی چیف نے حصہ لینے والے جوانوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا ہے۔

https://twitter.com/PakistanFauj/status/1525533370834362370?t=6ohdlJoNfhG6xMg-CIuSyQ&s=19

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button